ڈپلوما ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کورس پڑھنے والے علمائے کرام کے درمیان دوسرا قومی تقریری مقابلہ

مولانا قاری رشید احمد اجمیری، مولانا سیدمحمود مدنی،، مولانا اسرارالحق قاسمی اور مولانا بدر الدین اجمل القاسمی کی پروگرام میں شرکت

NEC
NEC
NEC
NEC

مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈریسرچ سینٹرممبئی دوسالہ ڈپلوما ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کورس پڑھنے والے علمائے کرام کے درمیان قومی سطح پر منعقد ہونے والا دوسرا سالانہ تقری مقابلہ کا انعقاد سالِ رواں مرکز اسلامی ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ،انکلیشور،گجرات میں۲۷ و ۲۸ فروری ۲۰۱۶ء بمطابق ۱۸ و ۱۹ جمادی الاول ۱۴۳۷ھ بروز سنیچر و اتوار کر رہا ہے۔اس پروگرام میں مرکزالمعارف سمیت اس سے ملحقہ مزید سات ادارے مرکزِاسلامی ایجوکیشن اینڈریسرچ سینڑ انکلیشور،گجرات،جامعہ اسلامیہ جلالیہ، ہوجائی، آسام،انسٹی ٹیوٹ فار ہایر اسٹڈیز، جامعہ نگر اوکھلا ،نئی دہلی، المعہدالعالی الاسلامی، حیدرآباد، اسلامک اسٹڈی سینٹر، ابراہیم باوانی آئی، ٹی ، آئی ، بڑودہ گجرات، فضلانی سینڑفار انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر ، لوناوالا،پونہ اور اسلامک اسٹڈی سینٹر فار انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر ،بتیا ،بہار کے منتخب تین تین طلبہ شریک ہونگے۔
واضح رہے کہ فضلائے مدارس کے لئے دو سالہ ڈپلوما ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر (DELL)کا تصور حضرت مولانا بدرالدین اجمل قاسمی نے ۱۹۹۴ میں پیش کیا تھا اور اس کی ابتداء دہلی سے ہوئی اور آج یہ کورس ملک کے ۱۲/شہروں میں مختلف اداروں کے ذریعہ چلایا جا رہا ہے جہا ں بطورِ خاص طلبہ کو جدیدومعیاری انگریزی زبان و ادب اور کمپیوٹر سائنس کی تعلیم دی جاتی ہے۔الحمد للہ آج مرکزالمعارف شجرِ سایہ دار بن چکا ہے جسکی گونج ہندوستان کی سرحدوں سے باہربھی سنائی دے رہی ہے۔اکابرین کے ذریعہ کچھ فضلائے مدارس کو انگریزی زبان سے لیس کرنے کا فیصلہ ایک تاریخ سازفیصلہ ثابت ہواجسے اب ارباب حل و عقد ایک کامیاب تعلیمی تحریک گرادانتے ہیں۔اسوقت با ضابطہ آٹھ ادارے مرکز المعارف سے ملحق ہیں۔
مولانا برہان الدین قاسمی ،ڈائریکٹر مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈریسرچ سینٹرنے اپنے پریس نوٹ میں یہ بتلایا کہ سالِ گزشتہ ممبئی میں منعقدہ پہلے قومی سطح کے مقابلہ میں یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ ہر سال اس پروگرام کی میزبانی ملحقہ اداروں میں سے کوئی ایک ادارہ کریگا، چنانچہ ۲۰۱۶ء کی میزبانی کی ذمہ داری مرکزِاسلامی ایجوکیشن اینڈریسرچ سینڑ انکلیشور،گجرات نے حاصل کی ،جہاں اس پروگرام کی تیاری اپنے آخری مراحل میں ہے۔اس پروگرام کی صدارت مشہور عالم دین حضرت مولانا قاری رشید احمد اجمیری،شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ اشرفیہ،راندیر،گجرات فرمائیں گے، جبکہ مہمانانِ خصوصی کے طور پر حضرت مولانا سیدمحمود مدنی،جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ہند،حضرت مولانا اسرارالحق قاسمی،ممبر پارلیامنٹ و صدر آل انڈیا تعلیمی و ملی فاؤنڈیشن اور حضرت مولانا بدر الدین اجمل القاسمی، ممبر پارلیامنٹ و صدر آل انڈیا یونائٹڈ ڈیمو کریٹک فرنٹ شرکت فرمائیں گے۔

facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedinmail