Thursday, April 25, 2024 | 1445 شوال 16
Education

ممبئی کے قدیم مرکزی ادارے دارالعلوم امدادیہ میں دورہ حدیث شریف کا آغاز

ممبئی کے قدیم مرکزی ادارے دارالعلوم امدادیہ میں دورہ حدیث شریف کا آغاز 
                
 
  ممبئی، یکم مارچ:   شہر کا قدیم اور مرکزی ادارہ دارالعلوم امدادیہ، میمن واڑہ روڈ مرکز چونا بھٹی مسجد ممبئی ۳ ـ جس کے فیض یافتہ افراد میں بہت سے رہبران شریعت و طریقت، اکابرین واساطینِ امت، دانشوران، ماہرین تعلیم، اور ملی وسماجی خدام شامل ہیں ـ اندرونِ ملک ہی نہیں بیرون ملک یورپ و امریکا میں بھی یہاں کے پڑھے ہوئے علماء اپنے اپنے میدانوں میں ملت کے لئے اعلی ترین خدمات انجام دے رہے ہیں ـ 
یوں تو دارالعلوم امدادیہ کو ہمیشہ باصلاحیت اور بزرگ ترین اساتذہ کی خدمات حاصل رہی ہیں،  الحمدللہ موجودہ وقت میں بھی اس ادارے میں انتہائی جیدالاستعداد، بزرگ، اور صاحب نسبت اساتذہ موجود ہیں، اب تک یہاں دارالعلوم دیوبند کے نصاب کے مطابق درجہ عربی ہفتم یعنی مشکوٰۃ شریف اور ھدایہ آخرین تک کی تعلیم ہوتی رہی ہے، اس کے بعد یہاں کے طلباء دورہ حدیث شریف سے فراغت کے لئے دیوبند، سہارنپور، ودیگر مدارس میں داخلہ لیتے تھے ـ اِن طلبا میں بعض ایسے بھی ہوتے تھے جو اپنے گھریلو حالات و دیگر مجبوریوں کی وجہ سے باہر نہیں جاپاتے تھے نیز ممبئی میں اب تک ایسا کوئی اقامتی مدرسہ بھی نہیں تھا جہاں دورہ کی تعلیم ہوتی ہو، اس لئے تعلیم کے بالکل آخری مرحلے میں اُن بچوں کو مجبورا اپنی تعلیم منقطع کرنی پڑتی تھی ـ 
اِن ہی سب وجوہات کی بنا پر پچھلے بہت عرصے سے مدرسے کی قدیم طلباء اور دیگر فیض یافتگان و ہمدردان کا مسلسل اصرار تھا کہ دارالعلوم امدادیہ جیسے ممبئی کے مرکزی ادارے میں دور حدیث شریف شروع ہونا ہی چاہیئے، ہرسال طلباء کی مسلسل زبانی وتحریری درخواستیں آتی رہتی تھیں،  واریدین و صادرین کا اصرار، تشریف لانے والے اکابر علماء کی ہدایات بھی یہی تھیں کہ اِس مدرسے میں دورہ شروع کیجئے تاکہ جن بچوں کو اپنی مجبوریوں کی وجہ سے آخری مراحل میں تعلیم چھوڑنی پڑتی ہے وہ بھی باقاعدہ مکمل اور سند یافتہ عالم بن سکیں ـ 
چنانچہ ذمہ داران مدرسہ و ٹرسٹ بورڈ نے اللہ تبارک وتعالیٰ پر اعتماد و بھروسہ کرتے ہوئے یہ طے کیا کہ انشااللہ امسال شوال 1444ھ سے دارالعلوم امدادیہ ممبئی میں دورہ حدیث شریف کا آغاز کیا جائے گا ـ
خواہش مند طلباء مدرسے کی پتہ پر صدرالمدرسین کے نام  اپنی درخواستیں مکمل نام وپتہ، رابطہ نمبر،  اپنی سابقہ اسناد، آدھار کارڈ، سرپرست اور سابقہ مدرسے کی تصدیق کی فوٹو کاپیوں کے ساتھ روانہ روانہ فرمائیں ـ  دستی درخواست بھی تمام کاغذات کے ساتھ دفتری اوقات میں جمع کرائی جاسکتی ہے، رمضان المبارک میں دفتر کے اوقات صبح گیارہ بجے سے شام چار بجے تک ہوتے ہیں ـ ( درمیان میں ظہر کا وقفہ ہے) ـ 
واضح رہے کہ دارالعلوم امدادیہ میں طلباء عزیز کو مفت تعلیم و تربیت، قیام، اور غیر مستطیع طلباء کے لئے مفت طعام، علاج ومعالجہ کی سہولت حاصل ہے،.......... امسال دورہ حدیث شریف میں شریک طلباء کے لئے حسب ضرورت و گنجائش نقد وظائف پر بھی غور کیا جاسکتا ہے ـ 
مدرسہ کا پتہ:
دارالعلوم امدادیہ، 62 میمن واڑہ روڈ، چونا بھٹی مرکز مسجد ممبئی ۳ ـ 
رابطہ کے نمبرات درج ذیل ہیں ـ 
دفتر مدرسہ:02223478738، (مولانا بدرالدین صاحب قاسمی) 9967330678، (مفتی سعید الرحمان صاحب فاروقی)7021459371، (مفتی اشفاق صاحب قاسمی) 09224444184 
 اعلان منجانب:  حافظ عظیم الرحمان صدیقی 
  ناظم عمومی دارالعلوم امدادیہ ودیگر اراکین مدرسہ
 
Note: