مرکز المعارف

آپ کی زکوۃ و صدقات کا بہترین مصرف : مرکز المعارف

کروناکےاس بحرانی دورمیں شمال مشرقی ریاست کی غیر حکومتی رفاہی تنظیم "مرکز المعارف "کی مخیرحضرات سےخصوصی اپیل

 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ اللہ

جیساکہ آپ کو معلوم ہے کہ مرکز المعارف ہندوستان کے شمال مشرقی ریاست کا غیر حکومتی ادارہ ہے، جس کو حضرت مولانا بدرالدین اجمل صاحب مدظلہ، رکن شوریٰ دارالعلوم دیوبند، نے ایک تحریک کے طور پر شروع کیا، جو 1982ء سے ملک و ملت کی خدمات انجام دے رہا ہے۔ اس تنظیم نے تعلیمی، رفاہی و بازآبادکاری جیسے میدانوں میں ملک و ملت کی ترقی کے لئے اپنی خدمات انجام دے کر ایک زندہ مثال قائم کی ہے۔ ریاست آسام کے علاوہ دیگر ریاستوں میں ادارہ کے تحت چلنے والے اسکول، یتیم خانے اور مکاتب کا جال بچھا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ذہین اور غریب طلبہ و طالبات کے لئے ماہانہ وظیفہ، غریب بیوگان کے لئے مستقل وظائف، طبی امداد اور قدرتی آفات کے وقت عوام الناس کی بلا تفریق مذہب و ملت تعاون کرنا اس تنظیم کی اولین ترجیح ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ اس بحرانی دور میں ادارہ کو آپ کے خصوصی امداد کی ضرورت ہے۔  لہذا آپ تمام احباب سے گزارش ہیکہ اس اعلان پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے مرکزالمعارف کے تعاون میں خود بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے اعزواقارب کو بھی اس کار خیر میں حصہ لینے پر آمادہ کریں۔ جزاک اللہ خیرا

 

مرکزالمعارف کا تعاون آپ براہ راست فون پے کے ذریعہ بھی کرسکتے ہیں۔ رقم ارسال کرنے کے بعد اسکی اسکرین شارٹ  واٹساپ نمبر 9773262494 (محمد اسلم) پر بھیج دیں۔