ڈپلوما ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر میں داخلہ کے خواہش مند فضلائے مدارس متوجہ ہو ں!

اہم اعلان

دوسالہ ڈپلوما ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کے لئے رمضان بعد ہوگا آن لائن  داخلہ امتحان

 

مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر (ایم ایم ای آر سی) نے ڈپلوما ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر میں داخلہ کے خواہش مند فضلائے مدارس کے لئے ایک اعلان جاری کیاہے جس میں کہاگیا  ہے کہ  مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر (ایم ایم ای آر سی)، ممبئی کے تحت چلنے والے دوسالہ ڈپلوما ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر (ڈی ا ی ایل ایل) کورس کے لئے داخلہ امتحان بعد رمضان آن لائن ہوگا۔ انشاء اللہ

واضح رہے کہ داخلہ امتحان کورس کے لئے ملحق ہندوستان بھر کے تمام اداروں کے لئے حسب سابق مشترکہ ہوگا۔ چونکہ امتحان آن لائن ہوگا، لہٰذا امیدواروں کو داخلہ امتحان کے لئے سفر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس تعلق سےمزید تفصیلات کے لئے اگلے اعلان کا انتظار کریں۔
 
المعلن 
(مولانا) محمد برہان الدین قاسمی
ڈائر یکٹر: مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی
تاریخ: 7/ فروری 2022ء مطابق 5/ رجب المرجب 1443ھ