مرکزالمعارف کی طرف سے دوسالہ ڈپلومہ انگلش کورس کے لئے 15 /شوال کو آن لائن مشترکہ داخلہ کااعلان

مرکزالمعارف کی طرف سے  دوسالہ ڈپلومہ انگلش کورس کے لئے 15 /شوال کو آن لائن مشترکہ داخلہ کااعلان
 
ممبئی ، 19/ اپریل، (پریس ریلیز)  مرکزالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر اور اس سے منسلک اداروں میں دوسالہ ڈپلومہ ان انگلش کورس کے لئے داخلہ امتحان کے حوالےسے  مرکز المعارف کی انتظامیہ کی طرف سے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی گئی ہے کہ   ڈپلومہ ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کے لیے مشترکہ داخلہ امتحان اس دفعہ 15 شوال کو آن لائن ہوگا۔ 12 /  اپریل 2022  کو انتظامیہ کی جانب سے منعقد میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ لیا گیاہے کہ (1)  داخلہ کا اعلان اور درخواست فارم 2/شوال کو جاری کیا جائے گا جبکہ باضابطہ امتحان 15/ شوال کو شروع ہوگا۔(2) تحریری و تقریری دونوں امتحانات آن لائن ہی ہوں گے۔ (3) امتحان کی فیس سو روپے ہوگی۔ (4) تحریری امتحان میں گزشتہ سالوں کے برعکس اس سال 25 سوالات کے بجائے صرف 10/ سوالات ہوں گے اور دو گھنٹے کے اندر طلبہ کو جواب لکھ کر بھیجنا ہوگا۔ پرچہ امتحان میں پانچ موضوعات سے متعلق سوالات ہوں گے، تفسیر، حدیث، فقہ، عربی ادب اور اردو ادب۔ (5)  طلبہ کو جواب کی کاپی (ہر صفحے پر ایڈمٹ کارڈ نمبر لکھ کر )ممتحن کے ذاتی واٹس پر بھیجنا ہوگا اور اس کے بعد انہیں متعلقہ واٹس ایپ گروپ میں اطلاع دینی ہوگی۔  (6) تحریری امتحان کے بعد صرف منتخب طلبہ کا تقریری امتحان ہوگا۔ (7) داخلہ امتحان میں شرکت کے مجاز وہ فارغین مدارس نہیں ہوں گے جنہوں نے پانچ سال پہلے تعلیمی سلسلہ منقطع کردیا ہو۔ (8)20/شوال تک داخلے کی کارروائی مکمل کردی جائے گی اور اس کے بعد مرکز المعارف سے ملحق ادارے داخلے کی بقیہ کارروائی کرسکیں گے۔ (9) مفتی جسیم الدین قاسمی اور مولانا معاذ مدثر قاسمی ناظم امتحان اور نائب ناظم امتحان بالترتیب ہوں گے۔ (10)  مولانا مدثراحمدقاسمی ڈی ایل ایل کورس کے نیشنل کوآرڈنیٹر رہیں گے جبکہ مفتی جسیم الدین قاسمی اس کورس کے نائب کورآرڈینیٹر رہیں گے۔  (11)  مرکزالمعارف سے منسلک ہرادارے سے کم از کم دو نمائندے اس آن لائن مشترکہ داخلہ امتحان میں شریک رہیں گے۔ 
نوٹ:  مندرجہ ذیل اداروں کے لیے امتحانات ہوں گے:
1-مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی
2 -مرکز اسلامی ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، انکلیشور
3 -جامعہ جلالیہ ہوجائی آسام
4 -المعہد العالی الاسلامی،حیدرآباد
5-اشرف العلوم ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر,ہاوڑہ، مغربی بنگال
6-دارالحدیث جے نگر، ہوجائی، آسام