آفاقی تعلیمات کوعام کرنے کے لئے فن خطابت میں مہارت وقت کی اہم ضرورت
مرکزالمعارف میں فضلاء مدارس کے مابین انگریزی زبان میں تقریری مسابقہ کے دوران علماء اور دانشوران کا اظہار خیال
ممبئی: 12/ نومبر (پریس ریلیز) علماء کو انگریزی زبان کی تعلیم دینے کے حوالے سےملک میں اپنی منفرد شناخت رکھنے والا ادارہ مر کز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر (ایم ایم ای آر سی) ممبئی میں انگریزی زبان وادب کی تعلیم حاصل کررہے فضلاء مدارس کے درمیان انگریزی زبان میں سال کا دوسرا تقریری مسابقہ انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد کیا گیا، جس میں فائنل راؤنڈ کے لیے منتخب ہونے والے کل نو/٩ طلباء محمد مذکرخان، حسان خان، ظہیر الاسلام ، کلیم اللہ ، محمد شمشاد ، محمد نجم الھدی، شیخ ابوجعفر محمد زبیر اور محمد سلمان عالم نے" اسلام میں عورتوں کےحقوق" ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت" "قرآن کریم رہتی دینا تک قانون ہدایت" "اسلام میں عالمی بھائی چارگی کا تصور" اور "دعوۃ کے لئے انگلش زبان کی اہمیت" وغیرہ جیسے اہم عناوین پرانگریزی زبان میں تقاریر پیش کرکے اپنی اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ مرکزالمعارف اور اس سے ملحق اداروں میں ہرسال تین تقریری مسابقے منعقد کیے جاتےہیں تاکہ تقریر وخطابت کے بہترین فن سے مزین ہوکر وہ عملی میدان میں قوم وملت کے لئے گراں قدر خدمات انجام دے سکیں۔
پروگرام کی صدارت مہاراشٹر کالج کے سابق پروفیسر جناب پروفیسر محمد حنیف صاحب نے کی۔ انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں طلبہ کو انگریزی زبان کی باریکیوں اوراہم چیزوں کی طرف رہنمائی کی اور انہیں دعاؤں سے نوازا ۔ پروگرام کے مہمان خصوصی جناب حافظ محمد اقبال چوناوالا رکن مجلس مشاورت دارالعلوم وقف دیوبند نے تمام طلباء کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ انگریزی زبان ہمارے لئے ایک نعمت ہے کیونکہ ہم اس زبان کے ذریعہ اپنی بات کو غیر اردو داں طبقے تک دنیا بھر میں پہونچا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ انگلش ایک عالمی زبان ہے، اس لئے عالمی و آفاقی مذہب کی سچی تعلیمات کو دنیا بھر میں پھیلانے کے لئے اس کو سیکھنے کی اشد ضرورت ہے۔
پروگرام کےجج جناب صغیر شاہ صاحب نے طلبہ کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ یقینا آپ سب نے بہترین تقاریر پیش کیں ہیں۔ نیز بیان و خطابت مزید خوبی لانے اور بہتری پیداکرنے کے چند نکات بھی بتلائے، اور کہا کہ ہمیشہ بہتر سے بہتر کرنےکی کوشش میں لگے رہیں۔
پروگرام کے دوسرےجج جناب شاہنواز صاحب نے طلبہ کی کاردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس عمدہ نہج سے تقاریر پیش کرنا قابل تعریف ہے، انہون نے مزید کہاحق بات دوسروں تک پہنچانے کے لئے زبان کے ساتھ ساتھ اخلاص اور جذبہ صادق کا ہونا ضروری ہے۔
ایم ایم ای آر سی کے ڈائریکٹر مولانا محمد برہان الدین قاسمی، جو مسابقہ میں ایک جج کا فریضہ بھی انجام دے رہے تھے، نے اپنے خطاب میں طلبہ کی خطابی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے رزلٹ کا اعلان کیا ۔ مسابقہ میں محمد مذکرخان، محمد شمشاد اور محمد سلمان عالم نے بالترتیب اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی۔
پروگرام کاباضابطہ آغاز قاری محمد الیاس فلاحی کی تلاوت اورمحمدجہانگیرقاسمی کی نعت پاک سے ہوا۔ نظامت کا فریضہ مرکزالمعارف کے استاد مفتی جسیم الدین قاسمی نے انجام دیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں مر کز المعارف کےبرانچ انچارج مولانا عتیق الرحمٰن قاسمی، مرکز المعارف کے اساتذہ مولانا وسیم اکرم قاسمی، مولانا جمیل احمد قاسمی اور مرکز المعارف کے تمام طلباء نے گراں قدر تعاون پیش کیا۔
Note: All the Lorem Ipsum generators on the Internet tend to repeat predefined chunks as necessary