Thursday, March 28, 2024 | 1445 رمضان 18
Education

فضلائے مدارس کے لیئے انگریزی ڈپلوما میں داخلے کے نتائج کا اعلان

دیوبند میں فضلاء مدارس تحریری امتحان دیتے ہوئے

فضلائے مدارس کے لیئے انگریزی ڈپلوما میں داخلے کے نتائج کا اعلان
 
مرکز المعارف سے ملحق 7 اداروں کے لیئے 165 طلباء کا فائنل لسٹ میں اور 55 کا ویٹنگ لسٹ میں انتخاب
 
 
دیوبند، 21/فروری:
 
فضلائے مدارس کے لیئے دوسالہ ڈپلوما ان انگلش لینگویج اینڈ لٹر یچر(ڈی ای ایل ایل) کورس کے لیئے آج دیوبند میں نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے. مرکز المعارف ایجو کیشن اینڈ ریسرچ سینٹر سے ملحق7 اداروں کے لیئے 165 طلباء کا فائنل لسٹ میں اور 55 کا ویٹنگ لسٹ میں انتخاب عمل میں آیا۔
تفصیلات کے مطابق جن 7اداروں کے لئے سال رواں مشترکہ داخلہ امتحانات ہوئے وہ ادارے یہ ہیں: (1) مرکز اسلامی ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، انکلیشور، گجرات (2) جامعہ اسلامیہ جلالیہ، ہوجائی، آسام (3)المعہد العالی الاسلامی، حیدرآباد، تلنگانہ (4)اشرف العلوم ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ہاوڑہ، مغربی بنگال (5)جامعہ دارالحدیث جئے نگر، ہوجائی، آسام (6)مدرسہ جامع العلوم، بالاپور، اکولہ، مہاراشٹر (7)مدرسہ اسلامیہ وقف، صوفی باغ، سورت، گجرات۔
تفصیلات بتلاتے ہوئے ڈپلوما ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کورس کے نیشنل کو آرڈینیٹر مولانا مدثر احمد قاسمی نے بتلایا کہ اس امتحان میں ملک بھر کے ادارے سے فارغ التحصیل علماء وفضلاء نے شرکت کی۔ تحریری و تقریری دونوں امتحانات میں پاس ہونے پرنمبرات اور سیٹ کی گنجائش کو سامنے رکھتے ہوئے انتخاب عمل میں آیا۔ 
ناظم امتحان مولانا عتیق الرحمن قاسمی نے بتلایا مرکز المعا رف ایجو کیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، مولانا بدرالدین اجمل القاسمی کے ذریعہ1994ء میں قائم کردہ صرف ہندستان کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا پہلا اور منفرد ادارہ ہے جہاں با قاعدہ  طور پر فارغین مدارس کے لئے دوسالہDELL کورس کو متعارف کرایاگیا ۔ اس کورس میں فضلائے مدارس کو انگریزی زبان و ادب، کمپیو ٹر و انٹرنیٹ،تاریخ، جغرافیہ،سماجیات،صحافت،ریاضی،جنرل نالج وغیرہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تقابل ادیان کا مطالعہ بھی کرایا جاتا ہے۔اسوقت یہ نظام مولانا محمد برہان الدین قاسمی کی ڈائریکٹر شپ میں رواں دواں ہے۔
منتخب شدہ تمام طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حفظ الرحمن قاسمی نے انگریزی کورس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ قومی سطح کے اس داخلہ امتحان کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرانے میں دارالعلوم دیوبند کے مفتی محمداللہ خلیلی قاسمی، مولانا توقیر احمد قاسمی نقشبندی،مولانا حسین احمد قاسمی و مولانا معاویہ قاسمی اور دارلعلوم وقف دیوبند کے مفتی محمد اسعد قاسمی، مولانا جمشید عادل قاسمی، مفتی سجاد قاسمی، مفتی اسجد عقابی قاسمی نے گرانقدر تعاؤن پیش کیا
 
Note: