Friday, April 26, 2024 | 1445 شوال 17
Education

مانو کے یو جی ریگولر کورسس میں داخلے، آخری تاریخ میں توسیع

مانو کے یو جی ریگولر کورسس میں داخلے، آخری تاریخ میں توسیع
 
ایسٹرن کریسنٹ نیوز ڈیسک
span>
 
حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2023-24 کے لیے کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ (CUET) 2023 کے ذریعے انڈر گریجویٹ ریگولر کورسز میں آن لائن داخلوں کی آخری تاریخ میں 30 مارچ تک توسیع کی گئی ہے۔
امیدواروں کو CUET کی ویب سائٹ https://cuet.samarth.ac.in/پر دستیاب آن لائن درخواست فارم کو پُر کرنا ہوگا۔ یو جی ریگولر کورسز کے لیے تفصیلی پراسپکٹس manuu.edu.in پر دستیاب ہے۔
روفیسر ایم وناجا، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب مانو میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق رواں سال چار سالہ یو جی آنرز، ریسرچ پروگرام ملٹی ڈسپلنری طرز میں ایک سے زائد انٹری اور ایگزٹ کے ساتھ شروع کیا جا رہا ہے۔
یو جی ریگولر کورسز میں بی اے، بی اے آنرس (جنرل اور جرنلزم و ماس کمیونکیشن ) بی کام آنرس ، بی ایس سی آنرس (ریاضی، طبیعیات، کیمیائ) ، بی ایس سی آنرس (ریاضی، طبیعیات، کمپیوٹر سائنس) ، بی ایس سی آنرس (حیوانیات، نباتیات، کیمیائ) بی ووک میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور بی ووک میڈیکل لیباریٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی) شامل ہیں۔
 
(بشکریہ منصف،حیدرآباد)
Note: