Friday, April 26, 2024 | 1445 شوال 17
Islam

جمعہ: ساٹھ سنتیں اور آداب

جمعہ: ساٹھ سنتیں اور آداب

مفتی ندیم احمد انصاری

چیرمین الفلاح انٹرنیشنل فاؤنڈیشن

 

۱۔ہفتے کے دنوں میں جمعے کوسب سے افضل سمجھنا۔[ابوداود[

۲۔ جمعے کی ادایگی میں غفلت نہ برتنا۔[دارمی[

۳۔ جمعے کے دن میں دوسرے دنوں سے زیادہ نیکی کرنا اور گناہ سے بچنا۔ [مصنف ابن ابی شیبہ[

۴۔ درود شریف خوب کثرت سے پڑھنا۔[ابوداود[

۵۔ شبِ جمعہ میں سورہ یٰس کی تلاوت کرنا۔[الترغیب[

۶۔ جمعے کے دن میں سورہ یٰس کی تلاوت کرنا۔[کنزالعمال[

۷۔ جمعے کے دن میں سورہ دخان کی تلاوت کرنا۔[دارمی[

۸۔ جمعے کی رات میں سورہ کہف کی تلاوت کرنا۔[دارمی[

۹۔ جمعے کے دن میں سورہ کہف کی تلاوت کرنا۔[مستدرک حاکم[

۱۰۔ جمعے کے دن میں سورہ صافّات کی تلاوت کرنا۔[کنزالعمال[

۱۱ ۔ جمعے کے دن میں سورہ ہود کی تلاوت کرنا۔[دارمی[

۱۲۔ جمعے کے دن میں سورہ آلِ عمران کی تلاوت کرنا۔[معجم کبیر طبرانی[

۱۳۔ جمعے کے دن نمازِ فجر سے پہلے (تین مرتبہ) استغفار پڑھا۔[معجم اوسط طبرانی[

۱۴ ۔جمعے کے دن نمازِ فجر میں سورہ الم سجدہ اور سورہ دہر پڑھنا۔]بخاری[

۱۵۔ غسل کرنا۔[سنن دارمی[

۱۶ ۔ اپنی بیوی کو غسل کروانا(یعنی شبِ جمعہ میں صحبت کرنا)۔ [ترمذی[

۱۷۔ مسواک کرنا۔ [بخاری[

۱۸۔ تیل لگانا۔ [بخاری[

۱۹۔ ناخن تراشنا۔[کنزالعمال[

۲۰۔ مونچھیں کتروانا۔[شعب الایمان بیہقی[

۲۱۔ خوش بو لگانا۔[نسائی[

۲۲ ۔ موجود لباس میں سے سب سے بہتر لباس پہننا۔[ابن ماجہ[

۲۳۔ جمعے کے دن سے نئے لباس کی ابتدا کرنا۔[فیض القدیر شرح الجامع الصغیر[

۲۴۔ ممکن ہو تو جمعے کے لیے کوئی لباس خاص رکھنا۔[ابوداود[

۲۵ ۔ جمعے کے خاص لباس کو نمازِ جمعہ کے بعد تبدیل کر دینا۔[معجمِ اوسط طبرانی[

۲۶۔ نمازِ جمعہ کے لیے جلد جانا۔[بخاری[

۲۷ ۔ ممکن ہو تو پیدل چل کر جانا۔[ترمذی[

۲۸۔ جمعے کے لیے سکینہ و وقار کے ساتھ جانا۔[مجمع الزوائد[

۲۹۔ ساتھ میں بیٹھے ہوئے دو آدمیوں کے درمیان نہ بیٹھنا۔[ابن ماجہ[

‌‏۳۰ ۔ گردنیں پھلانگ کر آگے نہ بڑھنا۔[ابواداود[

۳۱۔ جمعے کی نماز سے پہلے حلقہ بنا کر نہ بیٹھنا۔[ابوداود[

۳۲۔ اگلی صف میں بیٹھنے کی کوشش کرنا۔[ابوداود[

۳۳ ۔ امام کے قریب بیٹھنے کی کوشش کرنا۔[ابوداود[

۳۴۔ کسی شخص کو اٹھا کر اس کی جگہ نہ بیٹھنا۔[بخاری[

۳۵۔ حسبِ گنجائش نفلیں پڑھنا۔[بخاری[

۳۶ ۔ نیند کا غلبہ ہو تو جگہ تبدیل کر لینا۔ [ترمذی[

۳۷۔ کسی کو کوئی تکلیف نہ پہنچانا۔[ابوداود[

۳۸ ۔ کوئی بے ہودہ اور لغو بات نہ کرنا۔[ابن ماجہ[

۳۹۔ دعاؤں کا اہتمام کرنا۔[ابوداود[

۴۰۔ قبولیتِ دعا کی ساعت تلاش کرنا۔[مصنف ابن ابی شیبہ[

۴۱۔ دعا کی قبولیت کی گھڑی-خاص طور سے عصر سے غروبِ آفتاب کے درمیان- تلاش کرنا۔[ترمذی[

۴۲۔ خطبے کے دوران امام کی طرف متوجہ رہنا۔[ابن ماجہ[

۴۳۔ شروع خطبے سے شریک رہنا۔[ترمذی[

۴۴۔ خطبہ غور سے سننا۔[ترمذی[

۴۵۔ خطبہ سننے کے دوران دونوں پاؤں کھڑے کر کے،انھیں ہاتھ وغیرہ سے گھیر کر نہ بیٹھنا۔[ابوداود[

۴۶۔ خطبے کے دوران کوئی بات نہ کرنا،حتی کہ کسی کو خاموش رہنے کے لیے بھی نہ کہنا۔[ترمذی[

۴۷۔ کنکری یا چٹائی وغیرہ سے نہ کھیلنا۔[ترمذی[

۴۸۔ جمعے کی نماز میں سورہ اعلیٰ اور سورہ غاشیہ یا سورہ جمعہ اور سورہ منافقون پڑھنا۔[مسلم[

۴۹۔ نماز کو خطبے سے طویل کرنا۔[مسلم[

۵۰۔ جمعے کے فرضوں کے بعد سنت/نفل نماز کے لیے (ذرا سی ) جگہ تبدیل کر لینا۔ [ابوداود[

۵۱۔ جمعے کے فرضوں سے پہلے چاررکعت سنت پڑھنا۔[ترمذی[

۵۲۔ جمعےکے فرضوں کے بعد چار؍ چھے رکعت سنت پڑھنا۔[ابوداود[

۵۳۔ نمازِ جمعہ کے بعد سورہ فاتحہ، اخلاص، فلق اورناس سات سات مرتبہ (یعنی وردِ ضامن) پڑھنا۔[مصنف ابن ابی شیبۃ[

۵۴۔ جمعے کی نماز سے فراغت کے بعد روزی کی تلاش میں نکلنا۔ [سورۃالجمعہ[

۵۵۔ دوپہر کا کھانا جمعے کی نماز کے بعد کھانا۔[ترمذی[

۵۶۔ قیلولہ بھی جمعے کی نماز کے بعد کرنا۔[بخاری[

۵۷۔ عصر کی نماز کے بعد ۸۰؍مرتبہ یہ درودپڑھنا:أللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ النَّبِيِّ الأُمِّيِّ وَعَلٰی آلِه وَسَلِّم تَسلِیمًا۔[القول البدیع،ص[

۵۸۔ جمعے کے دن صدقہ کرنا۔[مصنف ابن ابی شیبہ]

۵۹۔ جمعے کے دن مرحوم والدین کی قبر کی زیارت کرنا۔[شعب الایمان بیہقی[

۶۰۔ جمعے کے دن یا رات میں فوت ہونے والے کی لیے اچھی امید رکھنا۔ [ترمذی[

 

Note: