Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Qur'anic Wisdom

قرآنی دعاء - 1

قرآنی دعاء - 1

اهدِنَا الصِّرَاطَ المُستَقِيمَ ۔ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنعَمتَ عَلَيهِمْ غَيرِ المَغضُوبِ عَلَيهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ ۔

ترجمہ:

اے اللہ ہمیں سیدھے راستے کی ہدایت فرما، ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام کیا، نہ کہ ان لوگوں کا راستہ جن سے تو سخت ناراض ہوا اور نہ ہی گمراہوں کا راستہ۔

 تشریح:

  قرآن کریم کی یہ دعاء سورہ فاتحہ کی آیت نمبر 6 اور 7 میں مذکورہے۔ یہ بہت ہی جامع دعا ہے، اس میں اللہ تعالیٰ سے ہدایت اور سیدھے راستے کی طرف رہنمائی کی درخواست کی گئی ہے کہ اے رب کریم ہمیں زندگی کےہر میدان میں اعتدال و میانہ روی والے راستے پر چلنے کی توفیق عطافرمادے۔ ہدایت کے معنی ہیں کسی شخص کو منزل مقصود کی طرف مہربانی کے ساتھ رہنمائی کرنا، ہدایت  حقیقی معنی میں صرف اللہ تعالیٰ ہی کا فعل ہے۔

Note: