Thursday, April 25, 2024 | 1445 شوال 16
Qur'anic Wisdom

قرآنی دعا-26

قرآنی دعا-26

 

 

لَّا إِلَهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ

ترجمہ:

آپ کے سوا کوئی بھی عباد ت کے لائق نہیں ، آپ ہر عیب سے پاک ہیں،بے شک میں ہی قصور واروں  میں سے تھا۔

تشریح:

قرآن کریم کی یہ دعا سورہ انبیاء کی  آیت نمبر 87 میں مذکورہے۔

یہ حضرت یونس  علیہ السلام کی دعا ہے۔ جب اپنی  قوم کو انہوں نے بہت سمجھایا لیکن وہ نہیں مانی تو وہ اپنی بستی چھوڑ کرچلے گئے حالانکہ اس بارے میں اللہ کا کوئی حکم نہیں آیاتھا،  اللہ تعالیٰ کو ان کی یہ بات پسند نہ آئی ، جس کی وجہ سے ان پر آزمائش آئی کہ جس کشتی پہ سوار ہوکر وہ دریا پار کررہے تھے ، اس کشتی سے ان کو بیچ دریا میں اتار دیا گیا  اور ایک مچھلی نے ان کو نگل لیا ، پھر مچھلی کے پیٹ میں ہی انہوں نے رو دھوکر یہ دعا کی ہے تو اللہ نے  انکی دعا قبول کی اور اللہ کے حکم سے مچھلی نے دریا کناے ان کو اگل دیا۔

 ہر مصیبت کے وقت اس دعا کا اہتمام کرنا چاہئے۔


Note: