Saturday, September 14, 2024 | 1446 ربيع الأول 11
Qur'anic Wisdom

قرآنی دعا-24

 

قرآنی دعا-24

رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا

ترجمہ:

اے میرے رب میرے علم میں اضافہ کردیجئے۔

تشریح:

قرآن کریم کی یہ دعاسورہ طہٰ  کی  آیت نمبر 114 میں مذکورہے۔

یہ دعا اللہ تبارک و تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوسکھائی ہے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی تو جلدی جلدی اسے پڑھنے کی باربار کوشش کرتے تاکہ بعد بھول نہ جائیں، لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کو اس سے منع کیا اور کہا کہ جب قرآن وحی کے ذریعے نازل ہو تو اس کے مکمل ہونے سے پہلے قرآن پڑھنے میں جلدی نہ کیا کریں بلکہ یہ دعا کیا کریں۔

  اس دعا سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ انسان کو کبھی بھی علم کے کسی بھی  درجے پر قناعت کرکے نہیں بیٹھ جانا چاہیے بلکہ ہروقت علم میں ترقی کی کوشش اور زیادہ سے زیادہ علم سے نوازے جانے کے لئے اللہ سے دعا کرتے رہنا چاہیے۔

 

Note: