مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ
ترجمہ:
مجھے یہ تکلیف لگ گئی ہے اور آپ تو سارے رحم کرنے والوں میں سے سب زیادہ رحم کرنے والے ہیں۔
تشریح:
قرآن کریم کی یہ دعا سورہ انبیاء کی آیت نمبر 83 میں مذکورہے۔
یہ حضرت ایوب علیہ السلام کی دعا ہے۔وہ ابتداء ًبہت مالدار لوگوں میں تھے ؛ لیکن بعد میں آزمائش میں مبتلا کردئے گئے تھے ، ساری چیزیں ختم ہوگئیں، کسی تکلیف دہ بیماری میں مبتلا ہوگئے تھے ؛ لیکن اللہ کے اس صابر بندے نے کبھی اُف نہ کیا اور صبر سے کام لیا ، اور اللہ کے حضور اپنی مصیبت کی فریاد کرتے ہوئے یہ دعا کی اور پھر اللہ نے اس شان سے ان کی دُعا قبول فرمائی کہ آل و اولاد اور مال و دولت پہلے سے بھی بڑھ کر عنایت فرمائی اور عمر بھی خوب دی ۔
بیماری اور سخت مصیبت سے نجات کے لئے اس دعا کو پڑھنا چاہئے۔
Note: