Friday, October 4, 2024 | 1446 ربيع الثاني 01
Qur'anic Wisdom

قرآنی دعا-2

قرآنی دعا-2

رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ۔ رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِن ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ وَأَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَتُبْ عَلَيْنَآ إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ ۔

ترجمہ:

اے ہمارے رب ہم سے (اعمال) قبول فرما، بے شک تو سب سے زیادہ سننے والا اور جاننے والا ہے۔ اے ہمارے رب ہمیں اپنا فرماں بردار بنا اور ہماری آل و اولاد میں سے بھی ایک ایسی جماعت بنا جو تیری فرماں بردار ہو، اور ہمیں حج کے طریقے سکھادے، اور ہماری توبہ قبول فرما، بے شک تو سب سے زیادہ توبہ قبول کرنے والا اور سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

تشریح:

قرآن کریم کی یہ دعائیں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 127 اور 128 میں مذکورہیں۔ یہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی وہ دعائیں ہیں جو انہوں نے بیت اللہ کی تعمیر کرتے وقت کی تھیں۔ اس سے ہمیں یہ بھی سبق ملتا ہےکہ انسان چاہے کتنا ہی نیک کیوں نہ ہو، کتناہی نیک عمل کیوں نہ کرے، اس کو ہمیشہ اپنے اعمال کی قبولیت کے لئے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی طرح دعا کرتے رہنا چاہئے۔

 

Note: