قرآنی دعا-3
رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ۔
ترجمہ: اے ہمارے رب ہمیں دنیا و آخرت کی اچھائی عطا فرما اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا دے۔
تشریح:
قرآن کریم کی یہ دعاء سورہ بقرہ کی آیت نمبر 201 میں مذکورہے۔
یہ دعا جس آیت میں مذکور ہے اس سےپہلےہے کہ جب حج کے افعال مکمل ہوجائیں تو اللہ کا ذکر کرنا چاہئے اور پھریہ ہے کہ بعض لوگ یہ دعا کرتے ہیں یعنی اللہ نے گویا ہمیں یہ سکھایا ہے کہ ہم دنیا و آخرت دونوں کی بھلائی طلب کریں چونکہ صرف دنیا کے لئے دُعاء کرنا ، آخرت پر ایمان سے محرومی کی دلیل ہے اور صرف آخرت طلب کرنا اور دنیا کے بارے میں دعا نہ کرنا اللہ سے ایک گونہ بے نیازی ہے؛ اس لئے یہ دونوں ہی باتیں مذموم ہیں، انبیاء اور اللہ کے نیک بندوں نے دونوں چیزیں اللہ ہی سے مانگی ہیں ۔
Note: