Tuesday, January 28, 2025 | 1446 رجب 28
Qur'anic Wisdom

قرآنی دعا-4

قرآنی دعا-4

 

رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ ۔

ترجمہ:

اے ہمارے رب ہمیں صبر عطا فرما اور ہمارے قدموں کو جما دے اور ہمیں کافر قوم کے خلاف مدد فرما۔

قرآن کریم کی یہ دعاء سورہ بقرہ کی آیت نمبر  250 میں مذکورہے۔

 

تشریح:

اس  دعا کا پس منظر یہ ہے کہ جب شمویل علیہ السلام نے اللہ کے حکم سے  طالوت کو  بنی اسرائیل کا بادشاہ مقرر کردیا تو ان کے لشکر کا جالوت ظالم بادشاہ کے لشکر سے مقابلہ ہوا اس لشکرمیں حضرت داؤدعلیہ السلام بھی شامل تھے، حضرت داؤد علیہ السلام نے ہی ظالم جالوت کو قتل  کیا اور ظالم کے لشکر کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ طالوت کے لشکر کی تعداد بہت کم رہ گئی تھی زیادہ تر لشکر کے افراد بزدلی کی وجہ سے جنگ میں شامل نہیں ہوئے، اس  وقت لشکر نے صبر، استقامت اور مدد کی دعا اللہ سے کی اور اللہ نے انہیں فتح سے ہمکنار کیا۔

 لہذا ہر مشکل کام شروع کرتے وقت اس دعا کر پڑھنا چاہئے۔

 

Note: