Saturday, September 14, 2024 | 1446 ربيع الأول 11
Qur'anic Wisdom

قرآنی دعا-6

قرآنی دعا-6

 

رَبَّنَا لاَ تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ

ترجمہ:

اے ہمار رب ہمیں ہدایت سے نوازنے کے بعد ہمارے دلوں کو گمراہ نہ کیجیے اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا کیجیے، بے شک آپ بہت زیادہ بخشش کرنے والے ہیں۔

تشریح:

قرآن کریم کی یہ دعاء سورہ آل عمران کی  آیت نمبر 8 میں مذکور ہے ۔

پہلی دعا سے پہلے قرآن کریم میں حق پرستوں کے ایک کمال کا ذکر ہے کہ وہ باوجود علمی کمال رکھنے کے اس پر مغرور نہیں تھے بلکہ اللہ سے استقامت کی دعا کرتے تھے، اس دعا میں ان کی دوسری صفت کو بتا رہے ہیں کہ وہ اللہ سے  یہ دعا مانگتےہیں۔ اس دعا سے ہمیں معلوم پڑتا ہے کہ ہدایت و ضلالت دونوں اللہ ہی کے ہاتھ میں وہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہےاور جسے چاہتا ہے ہدایت دینے کے بعد بھی گمراہ کردیتا ہے، اس لئے ہمیں ہمیشہ استقامت کی دعا مانگتے رہنا چاہیے؛ چاننچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہمیشہ استقامت کی دعا مانگا کرتے تھے، آپ کے دعا کے الفاظ ہواکرتے تھے "اے دلوں کو پھیرنے والے ہمارے دلوں کو دین پر قائم رکھئے۔"

 

Note: