Saturday, September 14, 2024 | 1446 ربيع الأول 11
Qur'anic Wisdom

8-قرآنی دعا

8-قرآنی دعا

رَبِّ هَبْ لِي مِن لَّدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاء

ترجمہ:

اے میرے رب آپ اپنے پاس سے مجھے نیک اولاد عطا فرمائیے، بے شک آپ دعاؤں کو سننے والے ہیں۔

 

تشریح:

قرآن کریم کی یہ دعاسورہ آل عمران کی  آیت نمبر 38 میں مذکورہے۔

یہ حضرت زکریاؑ علیہ السلا کی دعا ہے۔ وہ خود بوڑھے ہوچکے تھے اور بیوی بانجھ تھیں ، بہ ظاہر اولاد کی کوئی امید نہ تھی؛ لیکن حضرت مریم علیہا السلام کے پاس بے موسم کا پھل دیکھ حضرت زکریا علیہ السلام کے دل کی دیرینہ آرزو نے پھر کروٹ لی کہ کاش ! اسی طرح اللہ تعالیٰ مجھے بھی بے موسم اولاد عطا فرمادیتا ؛ چنانچہ اللہ تعالیٰ سے اولاد کے طلب گار ہوئے اس دعا کے ذریعے، اور اللہ نے حضرت یحیٰ علیہ السلام کی شکل میں اولاد سے نوازا۔  حضرت زکریاؑ نے صالح اولاد کی دُعاء فرماکر اس طرف اشارہ فرمایا کہ مومن کو اپنی اولاد کی آخرت اور دین داری کی طرف متوجہ رہنا چاہئے اور کبھی اس سے غافل نہیں ہونا چاہئے ۔

 جولوگ اولا سے محروم ہیں انہیں اس دعا کا اہتمام کرنا چاہیے۔

 

Note: