Saturday, September 14, 2024 | 1446 ربيع الأول 11
Qur'anic Wisdom

قرآنی دعا-9

قرآنی دعا-9

ربَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ

ترجمہ:

اے رب ہمارے گناہوں کو معاف فرمادیجئے، معاملے میں  ہمارے زیادتیوں سے درگز فرمائیے، ہمارے قدموں کو جما دیجیے، اور کافر قوم کے خلاف ہماری مدد کیجیے۔

تشریح:

قرآن کریم کی یہ دعاسورہ آل عمران کی  آیت نمبر 147 میں مذکورہے۔

اس دعا سے پہلے جو آیت ہے اس میں ذکر ہے کہ بہت سے انبیاء کرام  کےساتھ اللہ کے ایسے نیک بندے ہوا کرتے تھے جو ظلم کے خلاف لڑا کرتے تھے اور اللہ کے راستے میں جو ان کو تکلیف ہوتی تھی اسے وہ اللہ کے لئے برداشت کرتے تھے ہمت نہیں ہارتے تھے او ر مذکورہ دعا کیا کرتے تھے۔

اس دعاکے اندر معاملے میں زیادتی ہوجانے پر اللہ سے معافی مانگی گئی ہے چونکہ اسلام میں جہاں ظالم اور دشمن سے بدلہ لینے کا حق دیا گیا ہے وہیں یہ بھی تعلیم دی گئی ہے کہ بدلہ لینے میں بھی زیادتی نہیں ہونی چاہئے ورنہ قیامت میں اس کا بھی جواب دینا ہوگا۔

 

Note: