Saturday, September 14, 2024 | 1446 ربيع الأول 11
Qur'anic Wisdom

10-قرآنی دعا

10-قرآنی دعا

رَّبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي لِلإِيمَانِ أَنْ آمِنُواْ بِرَبِّكُمْ فَآمَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الأبْرَارِ ۔

ترجمہ:

اے ہمارےرب ہم نے سن لیا اس آواز لگانے کو جو ایمان کے لئے آواز لگاتا ہےکہ ایمان لے آؤ پنے رب پر ، لہذا ہم ایمان لے آئے،  اے ہمارے رب ہمارے گناہوں کو معاف فرما دیجئےاور ہماری برائیوں کو مٹا دیجئے اور نیک لو گوں کے ساتھ ہمیں موت دیجئے۔

تشریح:

قرآن کریم کی یہ دعاء سورہ آل عمران کی  آیت نمبر  193 میں مذکور ہے۔

گناہوں کی مغفرت کے سلسلہ میں یہاں اس دعا میں دو الفاظ آئے ہیں : ’ ذنوب ‘ اور ’ سیئات ‘ ، مفسرین کا خیال ہے کہ یاتو ذنوب سے کبائر اور سیئات سے صغائر مراد ہیں ، یا ذنوب وہ گناہ ہیں جو حقوق اللہ سے متعلق ہیں جیسے نماز ، روزہ ، حج ، زکوۃ وغیرہ اور سیئات وہ جو بندوں کے حقوق سے متعلق ہیں ۔   نیک لوگوں کے ساتھ موت کی دعا کا مطلب ہے کہ آخرت میں صالحین اور نیکوں کی رفاقت اور ساتھ عطا فرمائیے۔

 

Note: