Tuesday, January 28, 2025 | 1446 رجب 28
Qur'anic Wisdom

قرآنی دعا-11

قرآنی دعا-11

 

رَبَّنَا وَآتِنَا مَا وَعَدتَّنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلاَ تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّكَ لاَ تُخْلِفُ الْمِيعَادَ ۔

ترجمہ:

اے ہمارے رب آپ نے اپنے رسولوں کے ذریعے جو وعدہ کیا  ہے وہ ہمیں عطا کیجئے اور ہمیں قیامت کے دن رسوا مت کیجئے، بے شک آپ وعدہ خلافی کرنے والے نہیں ہیں۔

تشریح:

قرآن کریم کی یہ دعاء سورہ آل عمران کی  آیت نمبر194 میں مذکورہے۔

اس دعا سے پہلے قرآن کریم میں یہ فرمایا گیا ہے کہ زمین و آسمان کے پیدا کرنے میں اور دن و رات کے اختلاف میں عقلمند لوگوں کے لئے نشانی ہے اور اس کے بعد عقلمند کون لوگ ہیں اللہ کی نظر میں ان کا ذکر ہے کہ جو اللہ کا ذکر تے ہیں ہرحال میں اور اللہ سے دعا ئیں کرتے ہیں ، انہیں عقلمند لوگوں کی دعاؤں میں سے یہ دعا بھی ہے۔

 

Note: