Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Qur'anic Wisdom

قرآنی دعا-12

قرآنی دعا-12

 

رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ

ترجمہ:  

اے ہمارے رب ہم نے اپنے آپ پر ظلم کیا اور اگر آپ ہمیں معاف نہیں کریں گے تو یقینا ہم بڑے نقصان میں پڑجائیں گے۔

تشریح:

قرآن کریم کی یہ دعا سورہ اعراف کی  آیت نمبر  23 میں مذکورہے۔

یہ حضرت آدم و حوا علیہما السلام کی دعا ہے، اس دعا کا پس منظر  اس سے پہلے کی آیتوں میں مذکور ہے

 وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ  نےان دونوں کو جنت میں بساکر یہ کہا تھا  کہ فلاں درخت کے قریب بھی مت جانا لیکن شیطان نے ان  کے دلوں میں وسوسہ ڈال کران کو بہکا دیا اور اپنے مکر سے ان دونوں سے غلطی کروادی اور حضرت آدم و حوا علیہما السلام نےاس  درخت سے چکھ لیا 

جس کے بعد بطور سزا کے ان کے کپڑے ان کے تن سے الگ ہوگئے ا

ور اللہ نے ان سے کہا کہ کیا میں نے تم دونوں سےاس درخت سے دور رہنے کو نہیں کہا تھا اور کیا یہ  نہیں کہا تھا  کہ شیطان تمہارا کھلاہوا دشمن ہے۔ اس کے بعد ان دونوں کو اپنی غلطی کا سخت احساس ہوا اور مذکورہ دعا کے ذریعے اللہ سے معافی طلب کی۔

 نبی کو شیطان نے جب بہکا دیا تو ہماری کیا حیثیت ہے، اس لئے ہمیں ہمیشہ اس دعا کے ذریعے اللہ سے  رحم اور معافی طلب کرتے رہنا چاہئے۔

 

Note: