قرآنی دعا-13
رَبَّنَا لاَ تَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ
ترجمہ:
اے ہمارے رب ہمیں ظالم قوموں کے ساتھ مت رکھئیے۔
تشریح:
قرآن کریم کی یہ دعا سورہ اعراف کی آیت نمبر 47میں مذکورہے۔
یہ دعا اصحاب اعراف کی ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کی نیکیاں اور برائیاں دونوں برابر ہوں گی جس کی وجہ سے وہ نہ جہنم میں ڈالے جائیں گے اور نہ ہی جنت میں داخل کئے جائیں گے بلکہ جنت اور جہنم کے بیچ ایک جگہ ہوگی جسے اعراف کہا گیا ہے وہاں یہ لوگ ہوں گے اور جہنمیوں کی حالت دیکھ کر یہ دعا کررہے ہوں گے کہ اے اللہ ظالمین جہنمیوں کے ساتھ ہمیں مت رکھئیے۔اصحاب اعراف کو بالآخر جنت داخل کردیا جائےگا۔
ہمیں بھی یہ دعا کرتےرہنا چاہئے کہ اے اللہ جہنمیوں کا ساتھی ہمیں مت بنائیے گا۔
Note: