Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Qur'anic Wisdom

قرآنی دعا-14

قرآنی دعا-14

 

وَسِعَ رَبُّنَا كُلَّ شَيْءٍ عِلْمًا عَلَى اللّهِ تَوَكَّلْنَا رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنتَ خَيْرُ الْفَاتِحِينَ

ترجمہ:

تمام چیزیں ہمارے رب کے علم میں ہیں، اللہ ہی پر ہمارا بھروسہ ہے ، اے ہمارے رب ہمارے درمیان اور ہماری قوم کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کر دیجیے ، یقینا آپ ہی سب سے بہتر فیصلہ کرنے والے ہیں۔

 

تشریح:

قرآن کریم کی یہ دعا سورہ اعراف کی  آیت نمبر 89  میں مذکورہے۔

 یہ حضرت شعیب علیہ السلام کی دعا ہے۔ حضرت شعیب  کی قوم مدین والے تجارت پیشہ لوگ تھے ناپ تول میں کمی کرکے اور راہ گیروں کو لوٹ کر اپنا مال بڑھایا کرتے تھے، حضرت شیعب علیہ السلام ان کو سیدھے راستے کی دعوت دیا کرتے تھے، کچھ لوگ ان کی بات مانتے تھے لیکن جو اب تک برائیوں میں  مبتلاتھے وہ  متکبر لوگ حضرت شعیب علیہ السلام کو دھمکی دیتے تھے کہ اگر تم نے ہماری بات نہ مانی اور اپنی دعوت وتبلیغ سے باز نہ آئے تو ہم تم کو اور جو تمہارے ساتھ ہیں ان کو اپنی بستی سے نکال دیں گے اور تم ہمارے مذہب میں لوٹ آؤ، اس پر حضرت شعیب علیہ السلام نے کہا کہ ہم تو اللہ پر بہتان باندھنے والے ہوجائیں گے اگر ہم  نےتمہاری بات مان لی ۔ چنانچہ اس وقت انہوں نے یہ دعا کی ہے۔ پھراللہ نے زلزلے کے عذاب کے ذریعے ان متکبر ظالم لوگوں کو ہلاک کردیا۔

مصیبت کی گھڑی میں ظالموں سے نجات پانے کے لئے ہم اس دعا کر پڑھ سکتے ہیں۔

 

Note: