Saturday, September 14, 2024 | 1446 ربيع الأول 11
Qur'anic Wisdom

قرآنی دعا-15

 

قرآنی دعا-15

 

رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ

 

 

 

ترجمہ:

اے ہمارے رب ہمیں بہت زیادہ صبر دیجئے اور مسلمان ہونے کی حالت میں موت دیجیے۔

تشریح:

قرآن کریم کی یہ دعا سورہ اعراف کی  آیت نمبر 126  میں مذکورہے۔

یہ دعا ان جادو گروں نے کی تھی جو مصر کے بادشاہ فرعون کے حکم سے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے مقابلے کے لئے جمع ہوئے تھے لیکن جب حضرت موسیٰ علیہ السلام کی لاٹھی نے جادگروں کے سارے کرتبوں کو نگل لیا تو انہیں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی نبوت پر یقین آگیا اور ہار مان کر وہ سجدے میں گرگئے اور کہنے لگے ہم ایمان لے آئے سارے جہاں کے رب پر، موسٰی ؑو ہارون ؑکے رب پر، ا س پر فرعون نے غضبناک ہوکر کہا کہ میری اجازت سے پہلے ہی تم ان کے رب پر ایمان لے آئے، اس کا مطلب تم لوگوں  کی ملی بھگت ہے اور بنا بنایا پروگرام تھا یہ سب، تم سب کے ہاتھ پیر کاٹ  ڈالوں گا،  اس پر جادوگروں نے کہا کہ ہمیں تو ایک نہ ایک دن اپنے رب کے پاس جانا ہی ہے، تم ہمیں اس بات کی سزا دے رہے ہو کہ ہم نےاپنے رب کی  نشانی کو دیکھ کر حق کو قبول کرلیا، اس کے بعد ان لوگوں نے مذکورہ دعا کی ہے۔

 مشکل حالت اور جان و مال کے خطرے کےوقت ہمیں یہ دعا پڑھنی چاہئے۔

 

Note: