Saturday, September 14, 2024 | 1446 ربيع الأول 11
Qur'anic Wisdom

قرآنی دعا-16

 

قرآنی دعا-16

أَنتَ وَلِيُّنَا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنتَ خَيْرُ الْغَافِرِينَ ۔ وَ اکْتُبْ لَنَا فِیْ ہٰذِہِ الدُّنْیَا حَسَنَۃً  وَّ  فِی الْاٰخِرَۃِ   اِنَّا ہُدْنَاۤ   اِلَیْکَ.

ترجمہ:

آپ ہی تو ہمارے آقا ہیں اس لئے ہمیں معاف کردیجیے اور ہم پر رحم فرمائیے، آپ سب سے بہتر معاف کرنے والے ہیں۔  اور اس دنیا میں اور آخرت میں ہمارے لئے اچھائی لکھ دیجئے، ہم تو آپ ہی کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔

تشریح:

قرآن کریم کی یہ دعا ءسورہ اعراف کی  آیت نمبر 155 اور 156 میں مذکورہیں۔

یہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعا ہے۔جب حضرت موسیٰ علیہ السلام اپنی قوم میں سے ستر لوگوں کو اپنے ساتھ طور پہاڑپر لے گئے تو اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰؑ  سے  تورات کے  احکام کی تصدیق کرتے ہوئے گفتگو فرمائی ، جس کو ان لوگوں نے سنا، پھرانھوں نے کہا کہ ہم کیسے سمجھیں کہ یہ آواز اللہ تعالیٰ کی طرف سے تھی ، جب تک ہم خدا کو دیکھ نہ لیں ہم نہیں مانیں گے ، اس پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے اوپر سے بجلی کا کڑکا اور نیچے سے زلزلہ آیا  اورسب کے سب ہلاک ہوگئے۔

 حضرت موسیٰؑ  نے پھر التجا کی کہ خداوندا! آپ تو انھیں وہاں بھی ہلاک کرسکتے تھے؛ لیکن اب جو یہ ہلاکت ہوگی تو لوگ سمجھیں گے کہ یہ سب موسیٰ کی سازش ہے اور ہوسکتا ہے کہ وہ مجھے بھی ہلاک کردیں اور پوری قوم ہدایت سے محروم ہوجائے، تو کیا آپ چند لوگوں کی وجہ سے ساری قوم کو ہلاک فرمادیں گے؟ اسی وقت مذکورہ دعا بھی حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کی تھی۔ بہرحال اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰؑ  کی دُعاء قبول فرمائی اور وہ دوبارہ زندہ کردیئے گئے ۔

مغفر ت اور رحم اور دنیا و آخرت کی بھلائی طلب کرنے کے لئے اس دعا کو پڑھنا چاہئے۔

 

Note: