Wednesday, April 24, 2024 | 1445 شوال 15
Qur'anic Wisdom

قرآنی دعا-17

قرآنی دعا-17

عَلَى اللّهِ تَوَكَّلْنَا رَبَّنَا لاَ تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلْقَوْمِ الظَّالِمِينَ ۔ وَنَجِّنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ ۔

 

ترجمہ:

ہم نے اللہ ہی پر بھروسہ کیا، اے ہمارے رب ہمیں ظالم قوم کا تختہ مشق مت بنائیے۔ اور ہمیں اپنی رحمت سے کافر قوم سے نجات عطا کیجیے۔

تشریح:

قرآن کریم کی یہ دعا ءسورہ یونس کی  آیت نمبر 85 اور 86 میں مذکورہیں۔

یہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے قوم کی دعا ہے۔ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم  کودین حق کی دعوت دی تو فرعون کے خوف سے ان میں سے اکثر لوگ موسٰیؑ پر ایمان نہیں لائے، کچھ ہی ایمان لائے، اس وقت حضرت موسیٰؑ نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ اللہ پر بھروسہ رکھو اگر اس پر یقین  ہےیعنی فرعون کے خوف سے ایمان سے دوری اختیار نہ کرو اللہ تمہاری حفاظت کریں گے، تو قوم کے لوگوں نے کہا تھا کہ  ہمیں اللہ پر بھروسہ ہے اور پھر اس وقت اللہ تبارک تعالیٰ  سے انہوں نے مذکورہ دعا مانگی تھی۔

ظالم کے ظلم سے حفاظت کے لئے ہمیں بھی اس دعا کا اہتمام کرنا چاہیے۔

 

Note: