Saturday, September 14, 2024 | 1446 ربيع الأول 11
Qur'anic Wisdom

قرآنی دعا-19

قرآنی دعا-19

رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء ۔ رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ ۔

ترجمہ:

اے میرے رب! مجھے  اور میری نسل کے لوگوں کو نماز کو قائم کرنے والا بنا دیجئے، اے ہمارے رب ! اور میری دعا کو قبول کیجیے۔ اے ہمارے رب! قیامت کے دن میری ، میرے والدین اور تمام  ایمان والوں کی مغفرت فرمائیے۔

تشریح:

قرآن کریم کی یہ دعاء سورہ ابراہیم  کی  آیت نمبر 40 اور41 میں مذکورہے۔

یہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا ہے، اس سےپہلے والی آیت میں انہوں نے  بڑھاپے کی عمر میں حضرت اسماعیل اورحضرت  اسحاق کی شکل میں   اولا د سے نوازے جانے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے اورپھر اس اس دعا میں  اپنے لئے ، اپنی نسل کےلئے ، اپنے والدین کے لئے اور تمام ایمان والوں کے لئے یہ دعا کی ہے۔

 ہمیں بھی اپنی اولا، والدین ، محسنین اور سارے ایمان والوں کے لئے دین پر قائم رہنے اور مغفرت کی دعا کرتے رہنا چاہئے۔

 

Note: