رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
ترجمہ:
اے میرے رب! ان دونوں (ماں باپ) پر رحم فرمائیے جس طرح ان دونوں نے بچپن میں میری پرورش کی ہے۔
تشریح:
قرآن کریم کی یہ دعاسورہ اسراء کی آیت نمبر 24میں مذکورہے۔
آیت نمبر 23 میں اللہ تعالی نے والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے اور کہاہے کہ ماں باپ جب بڑھاپے کی عمر کو پہنچ جائیں تو ان کو اف بھی مت کہو ، نہ انہیں جھڑکوبلکہ ان کے ساتھ ادب سے بات کیا کرو ، اس کے بعد آیت 24 میں حکم دیا ہے کہ والدین کے ساتھ محبت کا برتاؤ کرتے ہوئے ان کے سامنے عاجزی سے اپنے آپ کو جھکادو اور پھران کے لئے یہ دعا کرنے کا حکم دیاہے۔
ہمیشہ ہمیں اپنے والدین کے حق میں دعا کرتے رہنا چاہئے کہ ان کے احسانات ہماری زندگی پر اتنے ہوتے ہیں جن کو شمار نہیں کیا جاسکتا۔
Note: