Friday, October 4, 2024 | 1446 ربيع الثاني 01
Qur'anic Wisdom

قرآنی دعا-21

قرآنی دعا-21

 

رَّبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَل لِّي مِن لَّدُنكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا

 

ترجمہ:

اے میرے رب  مجھے جہاں لے جائیے اچھائی کے ساتھ لے جائیے اور  جہاں سے نکالئیے اچھائی  کے ساتھ نکالئےاور آپ اپنے پاس سے مجھے ایسا غلبہ عطافرمائیے جس میں  آپ کی مدد شامل ہو۔

تشریح:

قرآن کریم کی یہ دعا سورہ اسراء کی  آیت نمبر 80 میں مذکورہے۔

رسول  اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ یہ آپ یہ دعا پڑھیں۔ یہ آیت اس وقت نازل ہوئی جب اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ  ہجرت کرنے اور وہیں قیام کرنے کا حکم دیا تھا۔اس دعا ءمیں جہاں لے جانے سے مراد مدینہ منورہ ہے  اور جہاں سے نکالنے سے مراد مکہ مکرمہ ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ  نےبعافیت مکہ سے آپ کو نکالا اور بعافیت مدینہ پہنچایا اور وہاں اقتدار وغلبہ بھی عطافرمایا۔

جب کسی نئی جگہ جانے کا اراداہ ہو یا کوئی نیا کام شروع کرنے کا ارادہ ہو تو اس وقت ہمیں یہ دعا پڑھنی چاہیے۔

 

Note: