Saturday, September 14, 2024 | 1446 ربيع الأول 11
Qur'anic Wisdom

قرآنی دعا-22

 

قرآنی دعا-22

رَبَّنَا آتِنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا

ترجمہ:

اے ہمارے رب ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرمائیے اور ہمیں  ہمارے معاملے میں صحیح راستے کی رہنمائی کیجئے۔

تشریح:

قرآن کریم کی یہ دعاسورہ کہف  کی  آیت نمبر 10 میں مذکورہے۔

یہ اصحاب کہف کی دعا ہے، یہ کچھ نوجوان تھے ایک مشرک بادشاہ کے عہد میں۔ بادشاہ نے ان کو توحید پر ایمان رکھنے کی بنا پر پریشان کیا تو یہ حضرات شہر سے نکل کر ایک غار میں چھپ گئے تھے۔ وہاں اللہ تعالیٰ نے ان پر گہری نیند طاری فرمادی، اور یہ تین سو نو سال تک اسی غار میں پڑے سوتے رہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس نیند کے دوران اپنی قدرت کاملہ سے ان کی زندگی کو بھی سلامت رکھا اور ان کے جسم بھی گلنے سڑنے سے محفوظ رہے۔ ان کا تفصیلی واقعہ سور ہ کہف میں مذکورہے۔ جس وقت یہ لوگ غار میں پناہ لینے آئے اس وقت یہ دعا کی تھی۔

 کسی اہم  معاملے کو شروع کرنے سے پہلے ہمیں یہ دعا پڑھنی چاہیے۔

 

Note: